مستونگ: مسلح افراد کے حملے میں لیویز اہلکار ہلاک

210

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں لیویز فورس کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لیویز فورس کا اہلکار سمیع اللہ ڈیوٹی دینے جارہا تھا کہ مسلح افراد نے شیرین آب کے علاقے خوشنخیر کے مقام پر حملے میں نشانہ بنایا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اہلکار کے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال واقعے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔