مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد

225

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے لڈی دشت طورئی ڈیم سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی جس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، لیویز تھانہ درینگڑھ کے رسالدار نصراللہ نے لیویز فورس کے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا تاہم مذکورہ شخص کی آخری اطلاعات تک شناخت نہیں ہوسکی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو نامعلوم افراد نے آج 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان فائرنگ کرکے قتل کیا تاہم اتنظامیہ اس حوالے سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔