مستونگ اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

175

دونوں افراد کو قتل کرنے کے وجوعات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ اور ضلع چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے، دونوں افراد کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں دشت بابا کے ویرانے سے ایک شخس کی لاش ملی جس کی شناخت سراج الدین ولد غلام نبی میروانی سکنہ سنگر مستونگ کے نام سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے سراج احمد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ان کی لاش ویرانے میں پھینک دی تھی، لاش برآمد کرکے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت ہوئی۔

دریں اثنا ضلع چاغی میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش پدگیابان کے علاقے سے ملی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ لاش آغا محمد لود غلام قمبرزئی سکنہ میر خان پدگیابان کی ہے جو گذشتہ ایک مہینے سے لاپتہ تھے۔

دونوں افراد کو قتل کرنے کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے مزید کاروائی کررہی ہے۔