محرم الحرام: کوئٹہ اور نصیر آبا انتہائی حساس علاقے قرار

168
File Photo

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حیدر علی شیکوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے دو اضلاع انتہائی حساس اور سات اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا۔ انتہائی حساس اضلاع میں فوج کو اسٹینڈ بائی رکھنے کا فیصلہ جبکہ کوئٹہ میں عاشورہ کے روز موبائل فون سروس رہے گی، یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے سترہ اضلاع میں محرم الحرام کی مجالس اورجلوس ہو رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجالس اور جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سیکورٹی کے لحاظ سے کوئٹہ اور نصیر آباد کے اضلاع کو انتہائی حساس اضلاع قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی حساس اضلاع میں فوج اسٹینڈ بائی رہے گی۔

حیدر علی شیکوہ نے بتایا کہ صوبے کے سات اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے، حساس اضلاع میں ایف سی اور آٹھ نارمل اضلاع میں پولیس اور لیویز تعینات رہے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ نو اور دس محرم الحرام کو کوئٹہ سمیت نو اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، عاشورہ کو کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک بند رہے گی۔