لورالائی: فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 3 اہلکار ہلاک

137

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لورالائی میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لورالائی میڈیکل کالج کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں، مبینہ طور پر ایک خودکش بمبار نے پولیس کے گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات شامل کیے جارہے ہیں۔