لسبیلہ/چمن: واقعات میں 1 شخص جانبحق، دو زخمی

81

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور قلعہ عبداللہ میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب آہورہ کے مقام پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی کوڈی ایچ کیواوتھل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مذکورہ شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا جبکہ مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے مین بازار میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے مقامی تاجر کو زخمی کردیااورفرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن کے مین بازار ٹرنچ روڈ کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے مقامی تاجر نجیب اللہ کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، زخمی کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید کا مزید کہان ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی تاجر کو کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے جبکہ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔