لسانی بنیاد پر ہاسٹلوں کی الاٹمنٹ قبول نہیں – بی ڈی ایف

140

بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمیں بولان میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل کی لسانی بنیادوں پر الاٹمنٹ پر تشویش ہے۔ بلوچستان کے ادارے کسی ایک گروپ یا تنظیم کے نہیں یہ ہمارے اثاثے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو چاہیے کہ سب ڈاکٹرز تنظیموں کو ساتھ لے کر چلے اور خود کو ایک ڈاکٹر آرگنایزیشن ثابت کرے نہ کہ ایک لسانی گروہ کی نمایندہ بن کر، ان کے ایسے رویے سے ڈاکٹرز کمیونٹی میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ہاسٹلز الاٹمنٹ کے لیے ایک قابل قبول کمیٹی بنائی جائے اور اس میں تمام تنظمیوں کی نمائندگی لازمی ہو۔

ترجمان نے مزید کہا یونیورسٹی کے ہاسٹل پرووسٹ اپنی اوقات بھول چکے ہیں اور طلباء و طالبات کو دھمکی دے رہے ہیں۔ ہم اس موقع پرست شخص سے بخوبی واقف ہیں اگر اس نے اس طرح کا رویہ اپنائے رکھا تو نا اہل تعلیم دشمن وی سی اور رجسٹرار کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف بھی تحریک شروع کرینگے۔ آخر میں ترجمان نے کہا کہ بی ڈی ایف ہر قدم پر اپنے طلبا اور ڈاکٹرز کے ساتھ ہے، ان کو اکیلا سمجنھے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔