قلات: گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، 7 افراد جھلس گئے

128

قلات سبزی منڈی میں ایک گھر میں ہونے والے گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جھلس گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی مسجد کے احاطے میں مولوی عبدالغفار کے گھر  میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے سات افراد جھلس گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

خیال رہے بلوچستان کے کئی اضلاع میں اس نوعیت کے حادثات کی صورت میں ہسپتالوں میں برن وارڈ نہیں ہونے کے باعث مریضوں کا علاج بروقت نہیں ہوتا ہے۔

گذشتہ سال ضلع تربت میں ایک شادی کی تقریب اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دس کے قریب افراد جانبحق ہوگئے تھے جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔