قلات میں پانچ سال سے انٹرنیٹ سروس معطل

254

بلوچستان کے ضلع قلات کے نواحی علاقوں میں گذشتہ پانچ سالوں سے انٹرنیٹ تھری جی معطل ہونے طلباء و طالبات سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد متاثر ہے۔

قلات کے تحصیل منگچراور دیگر علاقوں میں گذشتہ پانچ سالوں سے موبائل انٹرنیٹ تھری جی سروسز بند پڑی ہے، طلبا طالبات دفاتر سمت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب قلات میں انٹر نیٹ کا متبادل راستہ پی ٹی سی ایل وائی فائی کی سروس بھی ناقص ہے اور نہ ہونے کے برابر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے لائن کہی سال پرانے ہونے کے باعث وائی فائی انٹر نیٹ صحیح طریقے سے کام نہیں کرسکتے، پی ٹی سی ایل سروس بھی صرف قلات سٹی کے مخصوص جگہوں تک محدود ہے قلات کے گردونواح میں انٹرنیٹ نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

عوامی حلقوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس جدید دور میں بھی قلات، منگچر و دیگر علاقوں کے عوام انٹر نیٹ سسٹم سے محروم ہے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قلات میں جلد از جلد انٹر نیٹ تھری جی سروسز کو بحال کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام طلباء و طالبات اس جدید دور میں انٹرنیٹ تھری جی سروسز سسٹم سے مستفید ہوسکیں۔