خاتون اور ایک مرد کو تین بچوں سمیت فورسز نے حراست میں لیا تھا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے خواتین اور بچے بازیاب ہوگئے۔
خاندانی ذرائع نے خواتین و بچوں کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں قلات شہر میں رہا گیا ہے۔
خواتین و بچوں کی گمشدگی کا واقعہ گذشتہ روز قلات کے علاقے منگچر میں اس وقت پیش آیا جب وہ نواحی علاقے میں ایک مزار پر منت مانگنے گئے تھے۔
فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں حاجی رحیم داد بنگلزئی کے بیٹے عبدالعزیز اور ان کی 35 سالہ بیٹی بی بی سلیمہ کو اس کے تین بچوں،دس سالہ بی بی فریدہ، چار سالہ بی بی جنت، ایک سالہ زبیر احمد شامل تھے۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو پاکستانخ فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں ایک بس اتار کر حراست میں لیا تھا۔
واقعے کے بعد بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا جبکہ سوشل میڈیا پر مذکورہ بچوں کے تصاویر کے ساتھ واقعے کی مذمت کے حوالے سے پیغامات دیکھنے کو ملیں۔