فزیکل اسٹرائیک کے بجائے مقامی لوگوں کے زریعے کشمیر میں بھارت کو ٹارگٹ کریں گے – وزیر داخلہ پاکستان

222

کوئٹہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں کہ فزیکل اسٹرائیک کی جائے، مقامی لوگوں کی خدمات حاصل کرکے بھی مقاصد حاصل کیئے جاسکتے ہیں، بھارت یہ سب کرتا رہا ہے، کرتا رہے گا، میڈیا کو چاہیئے کہ لوگوں کو تعلیم دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیری میں 40 دن سے کرفیو نافذ ہے۔

بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے، وہ خود بھی کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ محرم الحرام میں تمام اداروں نے اچھا کام کیا، کوئٹہ آنے کا مقصد سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہنا ہے۔