طلبا سیاست کو بانجھ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے – حمید بلوچ

126

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین حمید بلوچ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر زیر بحث ہوئی اجلاس سے حمید بلوچ نہیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی و جمہوری دور میں طلبا سیاست کو بانجھ پن کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اور ملک کی اشرفیہ کو آگے آنے کے لیے راستہ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری و سیاسی دور میں طلبا سیاست پر پابندی ایک المیہ ہے چونکہ تعلیمی اداروں میں طلبا کو سیاست سے دور دھکیلنے اور طلباء سیاست کا خاتمہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا ماضی میں طلبا سیاست نے سماج کو سیاسی شعور پیدا کرنے میں اہم کردارادا کیا اور تعلیمی اداروں میں پرامن ماحول برقرار رکھنے کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں ملکی و علاقائی سطح پر علمی جمہوری و سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے اور جمہوری سیاست کو ختم کرکے جاگیردارانہ سرمایہ دارانہ سیاست کی راہ ہموار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار کے ساتھیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بلوچ سیاست کو جمہوری طرز کو فروغ دینے اور بلوچ عوام کو فکری انفرادی طور پر شعوری حوالے سے تیار کرنے کی کوششں تیز کریں اور طلبا کو سیاست میں متحرک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بی ایس او پجار نے بلوچستان میں نظریاتی سیاست کی بنیاد رکھ کر بھرپور کردار ادا کیا ہے تو آج پجار کے ساتھیوں کو چاہیے کے ماضی کی کردار کو مدنظررکھ کر بلوچ سیاست کو منظم کر کے بلوچ سماج میں شعوری جدوجہد کو پروان چڑھائیں کیونکہ آج کے دور میں لالچ اور چاپلوسی کے رویوں نے فکری و نظریاتی سیاست کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے، بی ایس او کے ساتھی اس طرز کے رویوں کا راستہ روک کر نظریاتی سیاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رویے سماج کی ترقی وفکری سیاست کے لیے زہر کا کردار ادا کرتے ہیں، ہماری تنظیم بلوچ سیاست کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔