بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ بلوچ طلباء پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے سازشوں کا سلسلہ جاری ہے مختلف طریقوں کے طلباء تنظیموں کے درمیان مسائل پیدا کرکے انتظامیہ کے ایماء پر بلوچ طلباء پر پنجاب یونیورسٹی میں پرتشدد واقعات بلوچ دشمن سازشوں کا حصہ ہے حالیہ پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کا مقصد بلوچ طلباء کو تعلیمی اداروں سے بیدخل کرنا ہے اس سے پہلے بھی ادارے میں بلوچ طلباء کے داخلہ کوٹے میں کمی کی گئی مختلف اسکالرشپس کو بھی بند کیا گیا اب طلباء کو مختلف ناموں سے لڑا کر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ بلوچ دشمن اور سیاست دشمن مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہے،بی ایس او بلوچ طلباء کے نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے تمام بلوچ طلباء کے تعلیمی حقوق کا بھرپور دفاع کرے گی ۔
بیان میں مزید کہا ہے بی ایس او بلوچ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرے گی اور بلوچ طلباء کو تمام اداروں میں بی ایس او کے حقیقی قومی پلیٹ فارم پر متحد کرے گی تاکہ پنجاب یونیورسٹی طرز کے سازشوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جاسکے بی ایس او تقسیم در تقسیم اور طلباء کو اداروں کی سطح پر غیر سیاسی بنانے کی کسی صورت کسی صورت حمایت نہیں کرتی لیکن قومی سیاسی حوالے سے تمام طلباء کے سیاسی تربیت کرکے طلباء کی بھرپور دفاع کرے گی۔