شمالی وزیرستان و ڈیورنڈ لائن پر حملوں میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک

322

دو حملوں میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں ابا خیل، اسپن وام کے قریب فورسز پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا سپاہی اختر حسین ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے سپاہی اختر حسین کا تعلق ضلع بلتستان سے تھا اور ان کی عمر 23 سال تھی۔

پاکستانی فوج پر دوسرا حملہ ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں پر گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 28 سالہ لانس نائیک سید امین آفریدی، 31 سالہ لانس نائیک محمد شعیب اور 22 سال سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک سید امین آفریدی کا تعلق ضلع خیبر، لانس نائیک محمد شعیب سواتی کا تعلق ضلع مانسہرہ اور سپاہی کاشف علی کا تعلق ضلع نوشہرہ سے تھا۔