شمالی وزیرستان: مسلح افراد کے حملے میں 6 اہلکار ہلاک

229

شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز کے اہلکار ہلاک ۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کے حملے میں تیل و گیس کی تلاش میں مصروف نجی کمپنی اور فورسز کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 مسلح افراد نے حملہ شمالی وزیرستان  کے تحصیل سپن وام میں کیا جس میں  چار اہلکار شدید زخمی بھی  ہوگئے۔

 پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ ماڑی پیٹرولیم کے اہلکاروں پر سروے کے دوران ہوئی جس کے نتیجے میں آرمی  اہلکاروں سمیت نجی سرکاری کمپنی کے چار اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 4 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے  اہلکاروں میں نائک گل رحیم اور سپاہی ذیشان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار صدر، لانس نائک رحمان، سپاہی جہانگیر اور سپاہی نعمت شامل ہیں۔

دوسری جانب حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے قبول کرلی ـ

حزب الاحرار سے اس واقعے کی ذمہ حکیم اللہ کاروان نامی گروپ کے ترجمان نصرت اللہ نصرت نے بھی قبول کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک و زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  اور دوسری جانب فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔