سبی میں پولیس پر حملے کی ذمہ داری یو بی اے نے قبول کرلی

255

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نا معلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ کل رات دو بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقے ستھ مرلہ کے قریب لونی روڈ پہ پولیس کے گشتی ٹیم پہ گھات لگا کر حملہ کیا۔

حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس کے گشتی دستے کے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی ہمارے سرمچاروں نے قبضے میں لے لیا۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رئینگے۔