سبی میں آرمی چھاونی پہ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

208

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات بارہ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع سبی کے علاقے سلطان کوٹ میں واقع آرمی چھاونی پہ بی ایم بارہ سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا حملے کے بعد قابض فورس کے چھاونی پہ آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دکھائی دیئے، قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حواس باختہ فورسز اپنے روایتی انداز میں نامعلوم سمت پر اندھا دھن فائرنگ کرتے رہے اور ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں  کامیاب رہے۔

ترجمان نے آخر کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی کے حصول تک جاری رئیں گے۔