سبی: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک

167

سبی میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے بلاک فیکٹری کا مزدور ہلاک ہو گیا جن کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سبی سات مرحلہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بلاک فیکٹری میں مزدوری کرنے والے جاوڑ خان سکنہ جیکب آباد سندھ کو فائرنگ کرکے نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں جاوڑ خان موقع پر ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مزید تفتیش مقامی پولیس نے شروع کردی، آخری تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی اور نہ ہی قتل کی اصل وجوہات معلوم ہوسکے ہیں۔