کلیئرنس نہیں ملنے کے باعث مسافر ٹرین کو پوری رات اسٹیشن پر روکا گیا۔
لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس 20گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی، کوئٹہ سے لاہور اور پنڈی جانے والی ٹرینیں بھی تاخیر کی شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس 20گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس 8گھنٹے 45منٹ کی تاخیر سے سبی پہنچی اور ٹرین کو سبی اسٹیشن پر سیکورٹی وجوہات کے باعث روک لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ٹرینوں پر حملوں کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ
ٹرین کو پیر کی صبح کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کر دیا گیا، کوئٹہ سے لاہور جانے والی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔