رہلیز راشد حسین کمیٹی کی جانب سے سات ستمبر 2019 بروز ہفتہ سہہ پہر تین بجے سے شام پانچ بجے تک جرمنی میں برلن گیٹ کے سامنے راشد حسین بلوچ کی متحدہ عرب امارات سے جبری گمشدگی اور بعدازاں غیر قانونی پاکستان حوالگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
رہلیز راشد حسین کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ راشد حسین بلوچ کا جرم کیا تھا اور کس جرم کے پاداش میں اسے لاپتہ کرکے چھ مہینے تک اذیت دیکر پاکستان کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق راشد حسین سمیت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ سیاسی کارکن پاکستان کے خفیہ اذیت خانوں میں بدترین تشدد کا سامنا کررہے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات نے ایک نہتے نوجوان کو پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے کہنے پر لاپتہ کرکے غیر قانونی طور پر پاکستان کے حوالے کیا جس پر متحدہ عرب امارات جوابدہ ہے اور متحدہ عرب امارات کے اس سنگین اور غیر قانونی عمل کے خلاف ہم ہر فورم پر احتجاج جاری رکھینگے۔
یہ بھی پڑھیں: راشد حسین کو تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا – ہمشیرہ
رہلیز راشد حسین کمیٹی نے تمام سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں شرکت کرکے انسان دوستی کا ثبوت دیں۔