راشد حسین کو تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا – ہمشیرہ

249

دو ماہ گزرنے کے بعد بھی بھائی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے، پاکستان میں کسی وکیل تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

گذشتہ سال متحدہ عر ب امارات سے اماراتی خفیہ ادارے کے ہاتھوں گرفتاری و گمشدگی بعد پاکستان منتقل کیئے جانے والے انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین کے ہمشیرہ فریدہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ دو ماہ گزرنے کے باوجود بھائی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا، نہ ہی پاکستان میں کسی وکیل تک رسائی دی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں بھائی کی سلامتی کے حوالے سے خدشات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے راشد کو کسی جرم کے ثبوت کے بناء پر انٹرنیشنل امیگریشن سمیت انٹرپول کے ذریعہ راشد کی منتقلی کے دعوے کررہے ہیں تو بھائی کو عدالت میں پیش کرکے اس پر لگے الزامات ثابت کریں۔

ہمشیرہ راشد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت امارات انسانی حقوق کی پامالی سمیت غیر قانونی عمل سے ہمیں ذہنی اذیت دے رہے ہیں میں تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی اقوام سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ میرے بھائی کی سلامتی و بازیابی میں ہماری مدد کریں۔