دکی: کوئلہ کان حادثے میں ایک اور مزدور جانبحق

143
file photo

مٹی کے تودے تلے تب کر کانکن جان کی بازی ہار گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے کانکن جانبحق ہوگیا۔

حادثہ چھ فٹی کے مقام پر پیش آیا، جانبحق کانکن کی شناخت گلاب خان ولد عبدل کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش کو اسپتال مستقل کردیا گیا۔

یاد رہے اکثر اوقات کوئلہ کے کانوں میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن میں اب تک کئی کانکن اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

مزدوروں کے مطابق مقامی کوئلہ کانوں میں حادثے کی صورت میں ایمرجنسی کا کوئی نظام موجود نہیں اور مزدور اپنے مدد آپ کے تحت جانبحق و زخمیوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔