دکی : بارودی سرنگ دھماکے میں چرواہا جانبحق

377

بلوچستان کے مختلف شورش زدہ علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے عام عوام کی استعمال کے راستوں پہ چھوٹے بڑے قسم کے بارودی سرنگ بچھائے گئے گئے ہیں جن کی زد میں اکثر اوقات مقامی لوگ ہی آتے ہیں ۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق دکی کے علاقے تلاو دامان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک نوجوان جانبحق ہوگیا۔

جانبحق نوجوان مقامی چرواہا تھا جو بارودی سرنگ کی زد میں آگیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے لیویز فورس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوا ہے۔

بلوچستان میں ایک طرف جہاں پاکستانی فورسز مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں وہی شورش زدہ علاقوں میں بارودی سرنگ بچھا کر مقامی لوگوں کا جینا محال بنا دیا ہے۔