دشت حملوں میں فورسز کے 6 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

187

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے دشت میں فوجی چوکی اور گاڑی کو باردی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی، بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے دشت مچات میں ایک فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کے ساتھ بل نگور میں پنسن کور میں قائم فوجی چوکی پر بھی حملہ کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے حملوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دشت کے علاقے مچات میں سرمچاروں نے بارودی سرنگ سے ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی ہے اس میں سوار دس اہلکاروں میں سے چار اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ دیگر چھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشت ہی کے علاقے بل نگور میں پنسن کور(ندی) میں قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ حملوں کی ویڈیو جلد میڈیا میں شائع کیے جائیں گے۔