خلیج میں بحران مصنوعی ہے – روس

112

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ خلیج میں بحران مصنوعی ہے۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہی۔

لاؤروف نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ روسی وزیر خارجہ نے خلیج میں امن کے تحفظ کے لیے ماسکو کی جانب سے پیش کردہ سابقہ منصوبے کا بھی ذکر کیا۔

دوسری جانب امریکی اخبار دی ہل کے مطابق کانگرس کے ارکان کو پینٹاگان اور امریکی انٹیلی جنس کے ذمے داران کی جانب سے خفیہ بریفنگ پیش کی گئی ہیں۔ یہ بریفنگز سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں ہیں۔

مذکورہ بریفنگز کے بعد امریکی کانگرس کے متعدد ارکان نے فوجی کارروائی کے ذریعے جواب دینے پر زور دیا تا کہ ایران کو مناسب پیغام پہنچ سکے۔

انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے ایسا جواب دیا جائے جس کے نتیجے میں ایرانیوں کو دنیا کو پریشان کرنے اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کی قیمت ادا کرنی پڑے۔