خضدار : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

196

مسلح افراد وہیر گزگی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد کریم گزگی کے نام سے ہوئی ۔

فائرنگ کا واقعہ خضدار کے علاقے وہیر گزگی محلہ میں پیش آیا ۔

تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔

انتظامیہ کے مطابق اس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔