خضدار سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان کراچی پولیس کے ہاتھوں ”قتل”

1179

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو سرے عام قتل کردیا۔

واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو نے عباسی شہید ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ناظم آباد تھانے میں تعینات چار پولیس اہلکاروں کا تین ملزمان سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک ملزم زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ملزم موقعے سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے ہے۔

خیال رہے مبینہ پولیس مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایمبولنس کھڑی ہے جبکہ پولیس اہلکار مبینہ حملہ آوروں کے نزدیک جاکر انہیں فائرنگ کرکے قتل کرتے ہیں۔

واقعے کے ردعمل میں سماجی حلقوں کی جانب سے مبینہ مقابلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔