جھاؤ بارودی سرنگ حملے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

144

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ کے حملے میں 9 فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ منگل دس ستمبر کو سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے زیلگ جھاؤ میں دم گزی کے مقام پر تین بجے دوپہر کو بارودی سرنگ سے ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور اس میں سوارتمام 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا حسب معمول شکست خوردہ فوج نے قریب کی آبادیوں پر دھاوا بول کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔