تمپ جانے والی مال بردار گاڑی کو کوسٹل ہائی وے پر حادثہ

240

گذشتہ روز ٹریفک حادثات میں تین افراد جانبحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے بلوچستان کے علاقے تمپ جانے والی مال بردار ٹرک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گاڑی میں پرچون کا سامان لوڈ تھا جسے علی الصبح پسنی شہر سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثہ پیش آیا تاہم حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے جبکہ حادثے کی وجہ ڈرائیور کی نیند بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں ٹریفک حادثات معمول کا حصہ بن چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات میں کئی افراد زخمی ہوتے ہیں جبکہ کئی افراد کی جان چلی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی قاتل شاہرائیں – ٹی بی پی رپورٹ

گذشتہ روز ڈی آئی خان مرکزی شاہراہ حسوبند کے علاقے میں خانہ بدوش کے ٹرک الٹنے سے دو افراد جانبحق جبکہ خواتین و بچے سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اسی طرح اوتھل مرکزی شاہراہ دبئی مسجد کے قریب کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر جانبحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالی اور سنگل ہونا ہے جبکہ ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین عمل نہ کرنا بھی ان وجوہات میں شامل ہے۔