تربت میں سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق، 8 زخمی

537

بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے سی پیک اور تربت ٹو کوئٹہ روڈ پر ہوشاپ کے مقام پر پنجگور جانے والی ویگن اور ایرانی پک اپ گاڑی زمباد کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ایک بچہ اور ایک خاتون شامل ہے واقعے کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد نے لیویز فورس کی ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو تربت سیول ہسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

دریں اثنا مستونگ میں پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا۔

ٹریفک حادثہ مرکزی شاہراہ پر ولی خان بائی پاس کے مقام پر ٹرک اور رکشے کے درمیان پیش آیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیا۔

انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے آج بلوچستان میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر چھ افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔