بھارت کیلئے جاسوسی کرنے والا افغان باشندہ گرفتار – ایف آئی اے کا دعویٰ

258

پشاور: طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا – ایف آئی اے کا دعویٰ

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ  کہ 22 اگست کو طورخم سے ایک افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا۔

عمران شاہد نے بتایا کہ مبینہ افغان ایجنٹ عمر داود کے پاس افغان پاسپورٹ بھی تھا جو 5 بار بھارت بھی جا چکا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے دعویٰ کیا کہ عمر داود افغان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرچکا ہے اور مبینہ طور پر بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو کے خلاف پاکستان میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔