بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں گذشتہ روز بولان میں فوجی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مارگٹ کے علاقے شامیر لٹ کے قریب کرکڑ گیس فیلڈ کے سیکورٹی پر معمور فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار کو سنائپر حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فوجی حصار کے اندر بلوچ وسائل کو لوٹ کر پنجاب درآمد کیا جاتا ہے، بلوچ لبریشن آرمی بلوچ قوم، وطن اور بلوچ وسائل کی نگہبانی اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے۔ قابض کے مکمل انخلاء اور بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک دشمن پر حملے جاری رہیں گے۔