بولان حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک کئے – بی ایل اے

271

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے بولان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں چونگی سریشہ کے مقام پر پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں گشت کررہے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں فورسز کے تین اہلکار موقعے پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

جیئند بلوچ نے جاری بیان میں پاکستانی فوج پر حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچار قابض فوج پر اس وقت تک حملے جاری رکھیں گے جب تک پاکستانی فوج بلوچستان سے مکمل انخلاء نہیں کرتا، بی ایل اے بلوچ قوم کی دفاع و آزادی کی جنگ حصول مقصد تک جاری رکھے گی۔