بلیدہ میں پاکستان کے سامنے سلامی دینے والے ایاز کو ہلاک کردیا – بی آر اے

352

بلوچ ریپبلیکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں گذشتہ روز بلیدہ مینار میں ایاز ولد سرور کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایاز گذشتہ ایک سال سے تنظیم کا باقاعدہ رکن تھا جس نے گذشتہ ماہ پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے سامنے سرنڈر کیا اور باقاعدہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ بن کر تحریک کے خلاف کام کرنے لگا اور عام بلوچ نوجوانوں کو سرمچار ظاہر کرکے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کروایا۔

ترجمان نے کہا سرنڈر شدہ ایاز کو گذشتہ دنوں بی آر اے کے سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے مینار سے گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے تنظیمی مڈی (فوجی سامان) ریاست کے حوالے کرنے اور بلیدہ کے پہاڑی سلسلے میں فوجی آپریشن میں براہ راست شریک ہونے کا اعتراف کرلیا، اعتراف جرم کے بعد قومی مجرم کو گذشتہ شام بلیدہ مینار میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ فورسز و خفیہ اداروں کے سرنڈر پالیسی میں شریک بلیدہ کے چند نام نہاد معتبر شریک ہیں جو ظاہری طور پر سفید پوش ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کے حقیقت کو جلد قوم کے سامنے آشکار کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔