بلیدہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

339

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے علاقے میناز سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نوجوان کی لاش بلیدہ کے علاقے میناز سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ایاز ولد سرور کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم سے رہا ہے جس نے بعد ازاں سرینڈر کیا جبکہ اسے کچھ روز قبل نامعلوم افراد گرفتار کیا تھا۔

 خیال رہے اس سے قبل بھی متعدد افراد کو بلوچ آزادی پسند جماعتوں کی جانب سے سرینڈر کرنے اور حکومتی حمایت یافتہ گروہوں کے ہمراہ ان کے خلاف کام کرنے پر نشانہ بنایا جاچکا ہے، تاہم مذکورہ شخص کے حوالے سے آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے بیان جاری نہیں کیا ہے۔