بلوچ ڈاکٹرز فورم کا اجلاس، نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی

166

نئئ آرگنائزنگ باڈی کا قیام، ڈاکٹر دیدار بلوچ آرگنائزر اور ڈاکٹر قادر عمرانی ڈپٹی آرگنائزر منتخب

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی مدت پورا ہونے کے بعد تنظیمی دوستوں کے صلاح و مشورے کے بعد نئی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گی جو تنظیم کے کاموں کو جاری رکھے گی اور آئندہ کے کابینہ کے چناؤ کے لئے الیکشن کمیشن بنائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی ارگنازنزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر دلدار بلوچ آرگنائزر اور ڈاکٹر قادر عمرانی ڈپٹی آرگنائزر اور پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں ڈاکٹر طارق مری، ڈاکٹر اعجاز نوتانی، ڈاکٹر اقبال بلوچ، ڈاکٹر سنگین بلوچ اور ڈاکٹر حفیظ الطاف بلوچ شامل ہیں۔

پرانی کابینہ کے رہنماوں نے آرگنائزنگ باڈی کو ذمہ داری سونپے کے بعد اس امید کا اظہار کیا کہ نئے آنے والے دوست حقیقی معنوں میں ڈاکٹرز کمیونٹی کی آواز بنیگے۔