بلوچ طلباء ذمہ اریوں کا احساس کرکے اپنی صفوں میں مضبوطی لائیں – بی ایس او

228

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرصدارت اقبال بلوچ منعقد ہوا، جس کے مہمانِ خاص بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن اشرف بلوچ اور عزازی مہمان بی ایس او تربت زون کے انفارمیشن سیکریٹری سمیر بلوچ تھے۔

اجلاس میں تنظیمی امور، موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کا لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث آئے اور ممبران نے خطاب کیا۔

اشرف بلوج نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او کے نوجون اپنے صفحوں میں مضبوطی لاکر موجودہ تعلیمی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پالیسی مرتب کریں اور یہ آج کے حالات کا تقاضا ہے کہ ہم بلوچ طلباء  اپنی زمہ داریوں کا احساس کرکے ایسی پالیسی مرتب کریں جس سے بلوچ قوم کے آئندہ نسل اور ہر اس محکوم و مظلوم اقوام اس سے فائدہ اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر اس عمل کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے جس سے طلباء و اساتذہ کی حق تلفی، اقوام کی تذلیل اور معاشرتی بگاڑ جنم لینے کا خدشہ ہو۔

اجلاس سے بی ایس او کے رکن یاسر بلوچ اور عبداللہ میر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بی ایس او کی پروگرام اور پیغام کو تمام تعلیمی اداروں میں عام کرکے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کرنی ہے جس سے بلوچ عوام کو فائدہ ہو۔

اجلاس کے آخر میں زونل باڈی کو تشکیل دیا گیا، صدر کے عہدے کیلئے دو امیدوار عبداللہ میر اور یاسر بلوچ نے حصہ لیا اور ان کے درمیان الیکشن کے ذریعے مقابلہ ہوا جس میں عبداللہ میر کثرت رائے سے جیت کر صدر منتخب ہوئے،فیصل بلوچ سینئر نائب صدر، یاسر خالد بلوچ جونیئر نائب صدر، ماجد حمید جنرل سیکریٹری، رحمت بلوچ سینئر جوائنٹ سیکریٹری، روشن بلوچ جونیئر جوائنٹ سیکریٹری اور اقبال بلوچ بلامقابلہ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔