بلوچستان: کیچ میں فورسز پر حملے و جانی نقصان کی اطلاع

207

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی  نقصان بھی  اٹھانا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے دشت میں مچات کے مقام پر فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرا حملہ دشت ہی کے علاقے بل نگور میں پنسن کور کے مقام پر فورسز کی چوکی پر گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ حملوں میں فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ مچات حملے میں شدید زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی امداد دینے  کے لیے دیگر شہروں کو منتقل کیا گیا۔

 مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد مچات اور پنسن ندی پہنچ چکے ہیں اور ان علاقوں میں آپریشن کا خدشہ ہے ۔

عسکری حکام کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور نی ہی حملے کی ذمہ داری  کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

تاہم مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں سرگرم رہے ہیں۔