بلوچستان: ڈاکٹر تنظیمیں ایک پیج پر آگئیں، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

253
ہیلتھ کئیر کونسل کا مشترکہ اجلاس مطالبات کے حق میں تمام ڈاکٹر تنظیمیں ایک پیج پر آگئیں، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے – صدر پی ایم اے کوئٹہ زون ڈاکٹر کلیم اللہ مندوخیل 
بلوچستان کے ڈاکٹروں و دیگر تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سول اسپتال کوئٹہ کے پی جی ایم آئی ہال میں ہیلتھ کئیر کونسل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام بالا اور سیاسی مشران  کی جانب سے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اور نرسنگ و فیزیو تھراپی اسٹاف اور فارماسسٹ ایسو سی ایشن  کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے کوئی خاطرخواہ کوشش نہیں کرنے اور ڈاکٹرز کی محکمانہ ترقیوں پرعملد درآمد میں تاخیر کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ڈاکٹرز فارماسسٹ و پیرا میڈیکل اسٹاف کے نمائندوں کی جانب سے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے بھرپور موقف اپنانے پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون، ملگری ڈاکٹران، بلوچ ڈاکٹر فورم، فارماسسٹ ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، نرسنگ اور فیزیو تھراپی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والوں اور دیگر تنظیموں نے شرکت کی۔
اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈاکٹر تنظمیں اپنے مطالبات کے حق میں مشترکہ جدوجہد کرینگی اسی سلسلے میں آج دوپہر کو ڈاکٹر کی مشترکہ تنظیمیں اہم پریس کانفرنس کریگے جس میں میڈیا کے ذریعے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔