بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق، 11 زخمی

221

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر دو افراد جانبحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی باڈر دھک کے مقام پر گاڑیوں میں تصادم پنجگور کے رہائشی عبدالرحیم سکنہ سوردو گاڑی سمیت جھلس کر جان بحق ہوئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالرحیم اپنے گاڑی میں ایران سے پنجگور آرہے تھے کہ رات کے گیارہ بجے کے قریب نامعلوم لینڈ کروزر گاڑی سے دھک کے مقام پر تصادم کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی سمیت جھلس کر جان بحق ہوئے ہیں۔

دریں اثنا بلوچستان کے ضلع قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی گاڑی نیشنل ہائی وے سنگداس کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کی باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کوئٹہ کے رہائشی سکندر ولد خیر محمد سمالانی، ریاض احمد ولد عبدالستار بنگلزئی اور ایمل ولد محمد ہاشم اچکزئی زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادی جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ روانہ کردیا گیا جبکہ دوسرے حادثے میں ایک شخص موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو قلات ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اُدھر مستونگ کے علاقے دشت تیرامیل میں سدابہار پٹرولیم کے سامنے موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر کے ساتھ تصادم کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح مرکزی شاہراہ پر کھڈکوچہ میں مکہ ہوٹل کے قریب ٹوڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اسداللہ ولد مسافر خانلانگو شدید زخمی ہوا

زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

اسی طرح سبی میں بختیار آباد میں مرکزی شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت منظور احمد ولد علی بخش ڈومکی اور محمد علی ولد حسین علی ڈومکی کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو بی ایچ یو بختیار آباد منتقل کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے سی ایم سبی منتقل کیا گیا جبکہ کار ڈرائیور موقعے فرار ہوگیا۔

دریں اثنا ضلع خضدار میں سنی کے مقام پر پک اپ اور رکشہ میں تصادم کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فورری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔