بلوچستان: ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جانبحق، چار زخمی

144

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں بچے سمیت تین افراد جانبحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسکمب روڈ پر تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے راہ گیر محمد صادق ولد محمد یوسف سکنہ فتح خان روڈ جاںبحق ہوگیا جن کی نعش کو شناخت او ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا اس سلسلے میں مزید کا رروائی جاری ہے دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ کیچی بیگ میں سکندر آباد کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے بچہ جاںبحق ہو گیا ہے جن کی نعش کو شناخت اور ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے تا ہم آخری اطلاعات تک بچے کی شناخت نہیں ہوسکی تھی، اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

ادھر دشت تیرہ میل لیویز تھانے کے قریب لوکل بس سے گر کر ایک شخص مہتاب علی ولد حضور بخش سکنہ روہڑی جان کی بازی ہار گیا جبکہ میت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جا ری ہے۔

اسی حوالے سے پڑھیں: بلوچستان کی قاتل شاہرائیں – ٹی بی پی رپورٹ

صنعتی شہر حب میں قابول ہوٹل کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کی دمپر سے تصادم ہوئی جس کے نتیجے افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی تشویش بتائی جاتی ہے۔

اسی طرح ضلع مستونگ میں مرکزی شاہراہ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد مہراللہ ولد عبدالغیاث اور عماداللہ ولد عبداللہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔