بلوچستان: وادی مشکے سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

280

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  بلوچستان کے شورش زدہ علاقے وادی مشکے سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

گرفتار افراد کی شناخت شاہ جان ولد عبدالکریم اور فیض ولد دلمراد کے نام سے ہوئی جو مشکے کے علاقے تنک کے رہائشی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق ان دونوں افراد کو دو دن قبل  فورسز نے اپنے کیمپ بلایا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے  ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں پرامن احتجاج جاری ہے۔