بلوچستان میں ڈینگی وائرس کے کیسز کی تعداد 2 ہزار 662 تک جاپہنچی

157

بلوچستان میں ڈینگی وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 ہزار 662 تک جاپہنچی،1 ہزار 871 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے کے تین اضلاع میں 1 ہزار 871 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلع کیچ، گوادراورلسبیلہ میں اب تک ڈینگی کے دوہزار 662 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع کیچ میں ایک ہزار 722 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ گوادرمیں 106 اور لسبیلہ میں 43 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

حکام کے مطابق تینوں اضلاع میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیا گیا ہے جبکہ ڈی جی ہیلتھ آفس سے خصوصی ٹیم بھی متاثرہ اضلاع میں موجود ہے۔