بلوچستان میں سماج دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے – نذیر بلوچ

164

 بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے 22 ستمبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید نواب امان اللہ زہری کے یاد میں منعقدہ جلسہ عام کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پرآشوب حالات جہاں بلوچستان میں سیاسی قدغن کی صورتحال ہے قومی رہنماوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قومی سیاسی عمل کو کمزور کرنے کے سازشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے غیور قوم و وطن دوست عوام کی زمہ داری بنتی ہے کہ ہاکی گراونڈ کوئٹہ میں منعقد ہونے والی 22 ستمبر کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے بلوچستان میں سیاسی قدغن قومی اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ تقسیم در تقسیم کے عمل کو تقویت دینے کے لئے سماج دشمن لوگوں کو کھلی چھوٹ دینا اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے منفی اوچھے ہتھکنڈوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ جنرل مشرف سے لیکر آج دن تک طاقت کے استعمال میں مختلف طریقوں سے تیزی لائی گئی ہے شہید نواب امان اللہ زہری جیسے دوراندیش اور دوراندیشن انسان کا ٹارگٹ کلنگ سے بلوچستان کے سیاسی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائی گئی 22 ستمبر کے جلسہ عام میں شرکت کرکے شہید کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کی جائے گی اور انکے فکر کو آگے بڑھانے کے لئے تجدید عہد کیا جائے گا ۔