اوستہ محمد: ایک شخص کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

348

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوٹھ نور محمد جمالی کے رہائشی امتیاز کی لاش درخت پر لٹکی ہوئی تھی کہ برآمد کرلی گئی، لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق ان کے ورثاء کا کہنا تھا کہ کل شام کو امتیاز لاشاری گھر سے ناراض ہو کر چلا گیا تھا، واقعے کی وجوہات کے حوالے سے مزید کاروائی کی جارہی ہے، ورثاء کے مطابق ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔