انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ

108
فوٹو: سوشل میڈیا

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے پر شدید زلزلے نے ایک بار پھر تباہی مچادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز امبون شہر سے 23 میل دور تھا۔

انڈونیشن حکام نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بجے کے قریب آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تاہم اسے طاقتور زلزلے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی امبون سے 23 میل کی دوری پر تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے امبون شہر میں واقع یونیورسٹی کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہوئی جس سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جب کہ زلزلے کے باعث فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں البتہ قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں اور عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔