افغانستان: ہلمند میں امریکی حملے میں 12خواتین و بچوں سمیت 14 افراد جانبحق

273

امریکی جنگی ہیلی کاپٹر نے شادی  کی خاطر جانے والی خواتین و بچوں کے گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  افغاستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں امریکی جنگی ہیلی کاپٹر کے میزائل حملے میں دو مرد سمیت 12 خواتین و بچے جانبحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوئیں ہیں ۔

امریکہ نے  موسی قلعہ میں  باراتیوں  کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے دعوی کیا کہ موسی قلعہ میں فضائی حملے میں 22 طالبان مارے گئے جبکہ بارہ سے زائد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تاہم مقامی ذرائع نے افغان وزارت دفاع کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں عام شہری جس میں اکثریت خواتین و بچوں کی ہے مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع موسی قلعہ کا شمار ہلمند کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پہ طالبان گذشتہ عرصے سے قبضہ کیے ہوئے ہیں۔