افغانستان : کندھار میں اشرف غنی کے انتخابی دفتر میں دھماکہ صحافی سمیت 4 افراد جانبحق

174

دھماکہ گذشتہ رات انتخابی دفتر کے دیوار کے قریب ہوا ۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار شہر میں واقع موجودہ افغان صدر اور آنے والے انتخابات کے لئے صدراتی امیدوار اشرف غنی کے انتخابی دفتر میں بم دھماکے کے نتیجے میں صحافی سمیت چار افراد جانبحق جبکہ 7 زخمی ہوئیں ہیں ۔

جانبحق افراد میں ایک معصوم بچہ اور  ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں ہیواد ریڈیو اور ٹی وی  کے معروف صحافی عبدالحمید ہوتکی بھی زخمی ہوئے تھے جو اطلاعات کے مطابق آج صبح زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگئے۔

افغانستان میں 28 ستمبر کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جن کی طالبان نے مخالفت کرتے ہوئے حملوں کی دھمکی دی ہے۔

تاہم آخری اطلاعات تک کندھار میں ہونے والے انتخابی دفتر پر حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔