افغانستان : پکتیا سے 6 صحافی اغواء

204

مسلح افراد نے چھ صحافیوں کو اس وقت اغواء کیا جب وہ ایک ورکشاپ کےلئے جارہے تھے۔

ٹی بی پی کابل رپورٹر کے ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا کے ضلع زرمت سے چھ صحافیوں کو مسلح افراد نے اغواء کرلیا ۔

صحافیوں کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ ایک ورکشاپ کےلئے جارہے تھے ۔

پکتیا سے صوبائی کونسل کے ممبر فضل الرحمن کتوازی نے چھ صحافیوں کی اغواء کی تصدیق کردی ۔

تاہم دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چھ صحافیوں کو مشکوک افراد کے شبے میں گرفتار کیا ہے اور انھیں جلد رہا کردیں گے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل طالبان نے صوبہ غور سے انسانی حقوق کمیشن کے صوبائی سربراہ عبدالصمد امیری کو اغواء کے بعد قتل کردیا تھا۔

افغانستان میں صحافی ، انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت خواتین کو اکثر طالبان کی جانب سے خطرے کا سامنا رہتا ہے ۔