افغانستان : زابل میں ہسپتال کے قریب خودکش حملہ، 15 افراد جانبحق سو سے زائد زخمی

411

دھماکے کے نتیجے میں ہسپتال میں داخل بہت سے مریض جن میں خواتین و بچے اور بوڑھے شامل تھے جاں بحق ہوئیں ۔

  ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق افغانستان صوبے زابل کے شہر قلات  میں ہسپتال کے قریب ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق  پندرہ  افراد جانبحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئیں ۔

 رپورٹس کے مطابق دھماکے کا ہدف افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا دفتر تھا لیکن قریب ہی واقع عام لوگ اور بالخصوص ہسپتال میں داخل مریض بھی زد میں آئیں ۔
گورنر زابل نے دھماکے میں 10 افراد کی
جانبحق ہونے کی تصدیق کردی ۔

یاد رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغانستان میں بم دھماکوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دو روز قبل بھی افغانستان میں امریکی سفارت خانے اور صوبہ پروان میں ہونےوالےبم دھماکوں میں 48 افراد جانبحق ہو ئے تھے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے زابل میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا حملے میں متعدد سرکاری اہلکار مارے گئے تاہم آزاد زرائع سے طالبان ترجمان کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔